اشتہار

فراڈ کی ملزمہ متاثرین کے خلاف ہی عدالت جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

آن لائن کپڑوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کے الزام میں ملوث خاتون متاثرین کے خلاف ہی عدالت پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آن لائن کپڑوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کے الزام میں ملوث خاتون متاثرین کے خلاف ہی عدالت پہنچ گئی ہے اور سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

خاتون کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متاثرین مجھے مسلسل ہراساں کر رہے اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

درخواست میں ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایچ او عزیز آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ پولیس حکام کو متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں