اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ملک پر ڈیفالٹ کے خطرات ماند پڑنے لگے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے شعیب نظامی کے مطابق پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ  کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان پر چھائے ڈیفالٹ کے خطرات ماند پڑنے لگے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی کوشش کو سراہا ہے اور آئی ایم ایف گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی کمٹمنٹ سے مطمئن ہونے لگا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پہلی بار تمام اہداف کے حصول پر مطمئن دکھائی دیتا ہے اور اس نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ دے دیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے اس مثبت اشارے سے وزارت خزانہ کی جان میں جان آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پر پیش رفت کی ہے اور حکومت نے آئی ایم ایف کو 4 بار ایم ای ایف پی کے اہداف پر مطمئن کیا گیا۔ اس کے ڈومور کے مطالبات پر پے در پے اقدامات کیے۔

مزید یہ کہ چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر کر دیے اور ملکی خزانے کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری کی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کیے ہیں جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں