تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

حج کے لیے شاہی مہمانوں کی آمد مکمل

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 1300 شاہی مہمانوں کی مکہ میں آمد مکمل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں حج کرنے والے 1300 افراد نوے سے زیادہ ملکوں سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جنہیں شاہی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین حج و عمرہ پروگرام کے تحت تمام شاہی مہمان جمعرا ت کو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور
وزارت اسلامی امور شاہ سلمان کی ضیافت میں حج پر آنے والوں کے انتظامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 1300 شخصیات کو خادم حرمین شریفین نے شاہی مہمان کے طور پر حج کے لیے مدعو کیا تھا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -