اشتہار

وزیردفاع نے فوجی حکام کی سپریم کورٹ کو بریفنگ دینے کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیردفاع خواجہ آصف نے اعلیٰ فوجی حکام کی سپریم کورٹ کے3رکنی بینچ کو بریفنگ دینے کی تصدیق کر دی۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ کل عسکری حکام کی بریفنگ یکم اپریل کے جواب کا تسلسل تھی عسکری حکام نےسیکیورٹی صورتحال پرججزکو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو بتایا سیکیورٹی اہلکاروں کی باربار نقل وحرکت ممکن نہیں عدالت نے سیکیورٹی فراہمی کا براہ راست حکم دیا تو اس وقت دیکھیں گے۔

- Advertisement -

خواجہ آصف کے مطابق فنڈز سے متعلق پارلیمنٹ کی پوزیشن واضح ہے فنڈز سے متعلق پارلیمنٹ نے پرپوزل مسترد کر دیا ہے الیکشن کمیشن نےبھی کہا ہےکہ ایک ساتھ الیکشن کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے پنجاب میں الیکشن ہو گئے تو وہاں کی حکومت عام انتخابات پر اثرانداز ہو گی، مختلف ادارے آمنے سامنے ہیں اس وقت آئینی ڈیڈلاک ہے مذاکرات کا ایجنڈا اور مقاصد پہلے سے طے ہونا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں