منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کا تاج کس کے سر پر سجایا جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بسمہ معروف کے مستعفیٰ ہونے کے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ندا ڈار کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  بسمہ معروف کے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار کو قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی سونپی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کیساتھ نوجوان کرکٹر کو نائب کپتان بنایا جائے گا۔

بسمہ معروف نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد کیا کہا؟

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ گزشتہ روز قبول کیا تھا۔

استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے  اور نئی اور نوجوان کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔

بسمہ معروف پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے مستعفی، وجہ کیا ہے؟

سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم اور نئی آنے والی کپتان کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں