تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیراعظم نے فوری لیگی قیادت کو طلب کر لیا، آصف زردرای سے بھی مشاورت

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے فوری طور پر لیگی قیادت کو اپنی رہائشگاہ پر طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف وزیراعلیٰ کےاعتماد کے ووٹ پر ن لیگ کی حکمت عملی پر بازپرس کریں گے، وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سےپنجاب اسمبلی کی تحلیل،آئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر بھی تجاویز لی جائیں گی۔ گورنر پنجاب کی بھی وزیراعظم کی رہائشگاہ آمدکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنیوا سے لاہور پہنچنے پر وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کر کے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری آنے پر گورنر پنجاب کی آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا آج وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کرنے کا امکان ہے۔ گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہونے کا امکان ہے۔

واضح تہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گزشتہ رات اسمبلی تحلیل کی سمری ارسال کی تھی۔

Comments

- Advertisement -