اشتہار

بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں خاتون صحافی پر سفری پابندیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ آزادی صحافت کا احترام کرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں خاتون صحافی پر سفری پابندیوں کا نوٹس لے لیا ہے، اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صحافی نثار ارشاد کو روکے جانے سے آگاہ ہیں اور ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جمہوری اقدار کیلیے مشترکہ وابستگی امریکا بھارت تعلقات کی بنیاد ہے، ان اقدار میں میڈیا کی آزادی کا احترام بھی شامل ہے، بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد کو مودی سرکار نے پلٹزر ایوارڈ لینے کیلیے امریکا جانے سے روکا تھا، اس حوالے سے ثنا ارشاد کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیری ہونے پر بغیر کسی وجہ کے نئی دہلی ایئرپورٹ پر امریکا جانے سے روکا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں