اشتہار

سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت اخراجات میں کمی کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں سرکاری اخراجات میں 200 ارب روپے کے بچت پروگرام کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ توانائی بحران سے نمٹنے اور اخراجات میں کمی کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات تبدیل کرتے ہوئے صبح ساڑھے 7 بجے کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں ملک کو درپیش سنگین معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکاری اخراجات میں 200 ارب روپے کی بچت پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

اس بچت پروگرام کے مطابق تمام وفاقی وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی تنخواہیں اور مراعات نہیں لیں گے۔ بجلی، گیس اور پانی کے بل بھی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔ کابینہ اراکین سے لگژری گاڑیاں واپس لینے اور انہیں نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزرا کے معاون عملے کو بیرون ملک ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومتی اراکین کا بیرون ملک دوروں میں فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام ممنوع ہوگا۔ وہ اندرون ملک سفر اکانومی کلاس میں کریں گے۔ سرکاری افسران کو صرف ناگزیر قسم کے بیرون ملک دوروں کی اجازت ہوگی۔

تمام وزارتوں، محکموں اور ذیلی اداروں کے اخراجات میں 15 فیصد کٹوتی۔ جون 2024 تک تمام پرتعیش اشیا، ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری اور کابینہ اراکین پر لگژری گاڑی استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین یا حکومتی اہلکاروں کو ایک سے زائد پلاٹ الاٹ نہیں ہوگا۔ دو سال تک کوئی نیا شعبہ نہیں بنایا جائے گا، سرکاری تقریبات میں سنگل ڈش کی پابندی، تاہم یہ غیر ملکی مہمانوں کیلیے نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے گرمیوں میں بجلی اور گیس کی بچت کیلیے سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھولنے کا فیصلہ، مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے تک بند نہ کرنے پر متعلقہ مارکیٹوں کی بجلی منقطع کرنے، بینظر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافے سمیت کئی دیگر اعلانات بھی کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں