اشتہار

روس کے ساتھ معاملات اچھے انداز میں چل رہے ہیں، وزیر پیٹرولیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ معاملات اچھے انداز میں چل رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ روس سے رواں ماہ خوردنی تیل حاصل کریں گے، ڈیلرز نے سستے پیٹرول سے متعلق کچھ تجاویز لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں گیس کی کھپت بڑھ جاتی ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے درخوست کروں گا کہ وہ گیس کے بل جمع کرائیں۔

- Advertisement -

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اسمبلی میں قائدے کے ساتھ بات چیت شروع کر رہے ہیں، عدلیہ کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے کہتے ہیں دیگر ججز سے بھی پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی حفاظت کی ذمہ داری دیگر سپریم کورٹ کے ججز کی بھی ہے، جو تنازع پیدا کیا جا رہا ہے عدلیہ کے پاس جوابات ہیں انہیں دینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں