تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ساحل پر پڑی دیوقامت مچھلی نے خوف ہراس پھیلا دیا، ویڈیو وائرل

انڈونیشیا کے شہر بالی کے ساحل پر ایک بار پھر ایک دیو قامت مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے، ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ ساحل پر اتنی بڑی مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 56 فٹ یعنی 17 میٹرلمبی یہ نر سپرم وہیل ہفتے کی سہ پہر مغربی بالی کے جمبرانا ضلع میں یہ لیہ کے ساحل پر مردہ حالت میں ملی۔

اس حوالے سے محکمہ ماہی گیری کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ہم فی الحال اس مردہ مچھلی کو ساحل پر کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس کی تحقیق میں آسانی ہو اور ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہم اسے دفن کردیں گے۔

یاد رہے کہ اندونیشا کا شہر بالی دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے، اس سے قبل بھی
گزشتہ بدھ کو بالی کے مشرقی ساحل پر کلنگ کنگ کے ضلع میں 18 میٹر لمبی ایک نر سپرم وہیل بھی مردہ حالت میں ملی تھی۔

اسی ماہ اپریل میں11میٹر طویل اور دو ٹن سے زائد وزن کی حامل برائیڈز وہیل یکم اپریل کو تابانان کے ساحل پر مردہ حالت میں ملی تھی۔

Comments

- Advertisement -