تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’’ملکی کرکٹ پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے والوں کو ٹیم میں منتخب نہ کیا جائے‘‘

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ ملکی کرکٹ پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے والوں کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا جانا چاہیے۔

موجودہ کمنٹیٹر اور بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ پلیئرز نے سوچنا شروع کر دیا ہے کہ اگر وہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو انھیں بھارتی ٹیم میں منتخب کرلیا جائے گا۔

انھوں نے قومی سلیکٹرز سے درخواست کی ہے پلیئرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کی اہمیت باور کرائی جائے۔

رانجی ٹرافی کو چھوڑنے والے نوجوان کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ بہت سے نوجوان اس ایونٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں کیونکہ ان کے نام پہلے ہی آئی پی ایل میں آ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کرکٹرز نے سوچنا شروع کر دیا ہے کہ اگر وہ آئی پی ایل میں پرفارم کریں گے تو انھیں منتخب کیا جائے گا جبکہ ایسا نہیں ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ بالکل بھی اچھی چیز نہیں ہے کیونکہ چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے جیسے کرکٹر بھی اب فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ لوکل کرکٹرز کو ایک مضبوط پیغام دینا ہوگا، اگر فرسٹ کلاس کرکٹ ہو رہی ہے اور آپ فٹ ہیں اور بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تو جا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ وہ بغیر کھیلے ٹیم میں واپس آ جائے گا تو ایسے پلیئرز کو مضبوط پیغام دیا جائے کہ آپ کے نام پر تب ہی غور کیا جائے گا جب تم فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلو گے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اگر کسی کرکٹر کو لگتا ہے کہ آپ صرف آئی پی ایل کھیلیں گے اور اس کی بنیاد پر ساری کرکٹ کھیلیں گے، تو میں سلیکشن کمیٹی سے امید کرتا ہوں کہ وہ ایسی کوئی ریت نہیں ڈالے گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے جیسے تجربہ کار پلیئرز بھی ڈومیسٹک سرکٹ کھیلنا جاری رکھا ہوا ہے جو کہ بالترتیب سوراشٹرا اور ممبئی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تاہم کچھ باصلاحیت نوجوان پلیئرز نے رانجی ٹرافی میں کھیلنے سے گریز کیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے مبینہ طور پر قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے والے کرکٹرز کے لیے پریمیئر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے آنے والے راؤنڈ میں شرکت لازمی قرار دی ہے۔

Comments

- Advertisement -