اشتہار

کم کارڈیشین کے مداحوں کیلیے بُری خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

15 سالوں سے شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کے مداحوں کے لیے بُری خبر آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی نارتھ ویسٹ کے اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر پابندی عائد کر دی۔

متعلقہ: کم کارڈیشین نے تنقید سے نمٹنے کا آسان طریقہ بتا دیا

- Advertisement -

ٹک ٹاک پر @kimandnorth کے نام سے قائم اکاؤنٹ کو ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور ان کی بیٹی ایک ساتھ چلاتے ہیں جو بے حد مقبول بھی ہے۔ اس پر فالوورز کی تعداد 15.5 ملین جبکہ لائکس 454 ملین ہیں۔

کم کارڈیشین کے کچھ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے متعدد اسکرین شارٹ شیئر کیے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اکاؤنٹ تک رسائی نہیں مل رہی۔

متعلقہ: کم کارڈیشین کی ایک اور محبت ناکام ہوگئی

اسکرین شارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارڈیشین کے اکاؤنٹ پر درج ذیل جملے تحریر ہیں:

“account banned”

“the account kimandnorth is no longer available”

“couldn’t find this account”

اب تک ٹک ٹاک کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی جبکہ کم کارڈیشین نے بھی کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں