اشتہار

نواز الدین صدیقی کی فلم ’ٹیکو ویڈز شیرو‘ کا ٹریلر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی رومینٹک کامیڈی فلم ’ٹیکو ویڈز شیرو‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ٹیکو ویڈز شیرو میں نواز الدین صدیقی اور اونیت کور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں خوشی بھردواج، آکاش پانڈے، اکشے رانا، شبھنکر داس ودیگر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سائے کبیر نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر اداکارہ کنگنا رناوت ہیں۔

- Advertisement -

ٹیکو ویڈز شیرو رواں ماہ 23 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیکو اور شیرو مختلف خیالات رکھتے ہیں اور ان کی شادی ہوجاتی ہے، ٹیکو شیرو سے اس لیے شادی کرتی ہیں کہ انہیں اداکارہ بننے کے لیے ممبئی جانے کی خواہش ہوتی ہے۔

دوسری جانب شیرو انڈسٹری میں برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں اور کوئی مقام حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ٹریلر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم زندگی میں لوگوں کی جدوجہد کو بھی اجاگر کرتی ہے اور اس میں ایک انوکھی محبت کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی پروڈکشن میں بنائی گئی یہ فلم باکس آفس کامیاب ہوگی یا نہیں؟ یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا تاہم ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں