بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

سعد رضوی نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے مہنگائی کیخلاف ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ تین مارچ بعد نماز جمعہ ملک بھر کے پریس کلب پر مظاہرے کیے جائیں گے پوری قوم سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت سے ضرور کمی کروائیں گے۔

واضح رہے کہ مہنگائی کے خلاف ٹی ایل پی کی ہڑتال کے باعث کئی شہروں میں کاروبار جزوی طور پر بند رہا تھا جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم تھیں۔

یہ پڑھیں: مہنگائی کیخلاف ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال ، کئی شہروں میں کاروبار جزوی بند، ٹریفک معمول سے کم

کراچی کے تاجررہنماؤں نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا جبکہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس بھی کھلیں رہے تاہم مضافاتی علاقوں میں جزوی ہڑتال رہی تھی۔

ادھر حیدرآباد میں ہڑتال کے باعث صبح کے اوقات میں بازار اور دکانیں اور بیشتر پٹرول پمپس بھی بند رہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

لاہور میں ٹی ایل پی کی جانب سے مہنگائی کے پیش نظر ہڑتال کی کال پر شہر بھر میں مارکیٹیں جزوی طور پر بند تھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں