بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

’جیٹھا لال‘ کے گھر کو مسلح افراد نے گھیر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’جھیٹا لال‘ کا کردار نبھانے والے اداکار دلیپ جوشی کے گھر کو مسلح افراد نے گھیرے میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کنٹرول روم کو نامعلوم نمبر سے فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کے علاقے شیواجی پارک میں اداکار دلیپ جوشی کے گھر کو 25 مسلح فراد نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

کالر نے بتایا کہ اس نے دلیپ جوشی کے گھر کے اطراف کچھ لوگوں کو خطرناک سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے سنا۔

کنٹرول روم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شیواجی پارک پولیس کو الرٹ کر دیا۔

پولیس نے نامعلوم نمبر کے بارے میں بھی پتا لگا لیا جو دہلی میں ایک کمپنی کیلیے سم کارڈ فروخت کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ کسی نے اس کا نام استعمال کرتے ہوئے کنٹرول روم کو غلط معلومات فراہم کیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں