اشتہار

ننھے بچے نے وائٹ ہاؤس میں ہلچل مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں کمسن بچے نے ہلچل مچادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو اس وقت غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب شیرخوار بچہ سلاخوں کے بیچ سے نکل کر وائٹ ہاؤس کے اندرونی میدان میں جاپہنچا۔

اس اچانک صورتحال پر سیکورٹی الرٹ ہو گئی اور اہلکار بھاگتے ہوئے بچے کے پاس پہنچنے کے بعد اسے اٹھالیا۔

- Advertisement -

سیکرٹ سروس نے نارتھ لان کی جانب ہونے والی اس پیش قدمی پر فوری طور پر آمد و رفت روک دی اور صورتحال کلیئر ہونے تک اہلکاروں کے سوا اس عوامی علاقے میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی۔

مختصر دورانیے کہ اس ننھنے مہمان کو اب تک کا سب سے چھوٹا بچہ قرار دیا گیا ہے جو وائٹ ہاؤس کی آہنی باڑ سے داخل ہوا۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے کہا بن بلائے مہمان کے داخلے پر افسران کو فوری ردعمل دینے کی ہدایت کی گئی، وائٹ ہاؤس کے سیکیورٹی سسٹم نے فوری طور پر سیکرٹ سروس کے افسران کو متحرک کیا اور بچے کو والدین سے ملادیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں