اشتہار

کوئٹہ سے ٹرین سروس7 ماہ بعد آج سے شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس کو آج سے باقاعدہ شروع کردیا گیا، پہلی ٹرین مسافروں کو لے کر پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ سال کی مون سون بارش اور سیلاب سے پل گرنے سے ریل کا پہیہ رک گیا تھا۔

پل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس آج سے بحال ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

- Advertisement -

18اپریل کو عید ٹرین بھی اب کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔اس سے پہلے مسافروں کو بسوں میں بیٹھا کر مچھ لے جایا جاتا تھا جہاں سے وہ ٹرین میں سوار ہوتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں