تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، ٹرینوں کا شیڈول بھی سخت متاثر

لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری شدید دھند نے ہر منظر دھندلا دیا ہے جس نے ٹرینوں کی رفتار بھی دھیمی کردی ہے اور ان کی آمد میں گھنٹوں تاخیر ہو رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند نے گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس سے ایک جانب سڑکوں پر ٹریفک کی روانی، موٹر ویز کئی مقامات پر بند، فلائٹ آپریشن متاثر اور لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو رہے ہیں وہیں ملک کے مختلف شہروں سے لاہور آنے والی ٹرینوں کی رفتار بھی دھیمی ہونے سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت کا شیڈول بھی سخت متاثر ہوا ہے۔

کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ اسی طرح کراچی ایکسپریس کی آمد میں بھی 4 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر ہے۔

شہر قائد سے نکلنے والی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ جب کہ دھند نے تیز گام کی رفتار سست کردی ہے اور وہ بھی چار گھنٹے دیر سے لاہور میں داخل ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس کی آمد میں بھی 3 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر ہوگی۔

اسی طرح کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹہ 40 منٹ اور کراچی سے براستہ فیصل آباد اور ملک وال چلنے والی ملت ایکسپریس 3 گھنٹے دیر سے اپنی منزلوں تک پہنچیں گی۔

کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، مچھ سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں جب کہ کراچی سے فرید ایکسپریس کی آمد میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوگی۔

ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے سے سردی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -