اشتہار

اڑن طشتری یا پھر خلائی مخلوق؟ پراسرار شے کی پرواز سے شہری چونک گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں آسمان پر روشنی کے ہیولے نے شہریوں کو چونکا دیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ پراسرار شے کی یہ پرواز اڑن طشتری ہوسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی فضا میں پرواز کرتی کسی شے کی روشنی دکھائی دی جو مختصر وقت کے بعد منظر عام سے غائب ہوگئی۔ شہریوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ روشنی کے یہ ہیولے اڑن طشتری کے ہوسکتے ہیں تاہم بغیر کسی ثبوت کے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

موٹر وے پر گاڑی میں سوار شہری نے اس پراسرار شے کی پرواز کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کیے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر ایک ساتھ تین روشنیوں کی شعاعیں نمودار ہوئیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماں بھی ٹیکساس میں اسی طرح کی پرواز دیکھی گئی تھی۔

- Advertisement -

کئی سوشل میڈیا صارفین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مذکوہ پرواز اڑن طشتری کی نہیں بلکہ جاسوسی طیارے کی ہے۔

خیال رہے کہ کائنات میں خلائی مخلوق کا بھی تصور پایا جاتا ہے تاہم اب تک اس کے وجود کی حقیقت دلائل کے ساتھ سامنے نہیں آسکی، اکثر و بیشتر دنیا کے کچھ ممالک میں ایسی چیزیں فضا میں اڑتی ہوئی نظر آئیں ہیں جنہیں انسانوں نے اڑن طشتری تصور کرلیا ہے۔ اس سے قبل چین میں بھی اسی طرح کی پرواز کو خلائی پرواز کا نام دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں