تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

تیسری عالمی جنگ ہوئی تو ذمے دار کون ہوگا؟ سابق امریکی صدر کا سنسنی خیز انکشاف

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے دنیا پر تیسری عالمی جنگ کی تلوار لٹک رہی ہے اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمے دار موجودہ نا اہل امریکی قیادت ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ گیس پائپ لائن کا نہیں بلکہ یہ سب تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ جب ٹی وی چینل کے میزبان نے سوال کیا کہ نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر تخریب کاری کے پیچھے کون ہے؟ تو ٹرمپ نے اس کے ذمے داروں کا نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کے لیے مزید پریشانی پیدا نہیں کرنا چاہتے تاہم میں یہ آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ روس نے نہیں کیا تھا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہماری موجودہ نا اہل قیادت کی وجہ سے ہم تاریخ کے سب سے خطرناک دور میں جی رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خدشات جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کی وجہ سے بھی ہیں۔ اسلحے کی وجہ سے اب ہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے خطرناک وقت ہے اور اس وقت بدقسمتی سے قیادت ایک نا اہل شخص کے پاس ہے۔

Comments

- Advertisement -