تازہ ترین

امریکی صدرٹرمپ نے ٹیکساس چرچ پر حملہ کرنے والے کو ذہنی مریض قرار دیدیا

ٹوکیو : امریکی صدرٹرمپ نے ٹیکساس چرچ پر حملہ کرنے والے کو ذہنی مریض قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے ٹوکیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکساس میں چرچ پر حملہ کرنے والے شخص ذہنی مریض لگتاہے ، فائرنگ واقعےکاہتھیاروں کےعام ہونے سے تعلق نہیں، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کافی عرصے سے یہ بہت سے مسائل کے ساتھ ساتھ ایک ناپسندید شخص تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح ہمارے ملک میں اس قسم کے ذہنی مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن یہ ایک دہشت گرد حملہ نہیں تھا، خوش قسمتی سے کسی اور کے پاس ایک بندوق تھی جو مخالف سمت میں گولی مار رہا تھا، ورنہ اس سے بھی کہیں زیادہ صورتحال خراب ہوتی۔

امریکی صدر نے اس "خوفناک حملہ” کے متاثرین سے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمیوں اور متاثرین کے خاندانوں کے لئے دعا گو ہیں، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس المناک واقعے کے بعد تمام امریکی ایک ساتھ ہیں کیونکہ جب ہم متحد ہونگے تو ہم ہمیشہ طاقتور ہونگے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹیکساس میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا! سدرلینڈ اسپرنگز کے لوگوں کی حفاظت فرما، ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے موقع پر موجود ہیں اور میں تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس دکھ اور درد کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔


مزید پڑھیں : امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک


یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی ولسن کاؤنٹی میں سدرلینڈ اسپرنگز کے فرست بیپٹسٹ چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ  میں حملہ آوربھی مارا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -