تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ترکی نے امریکا و نیٹو کو صاف انکار کر دیا

ترکی نے افغانستان میں ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئےمزید فوج نہ بھیجنےکا اعلان کر دیا۔

ترک وزیردفاع پلوسی آکار نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئےمزید فوج ‏نہیں بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشن کیلئےلاجسٹک اورمالی مدد پر امریکا سے بات جاری ہے اور جمعرات کو ‏امریکی وفد کے ساتھ معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترک وزیردفاع نے واضح کیا کہ ترکی6 سال تک ایئرپورٹ کی سیکیورٹی مشن کےتحت موجودگی ‏رکھے گا اور نیٹومشن کے تحت ہمارے 500 فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔

ترکی اور نیٹو کےدرمیان روس سےدفاعی سازوسامان خریدنے پر تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ نیٹو کے ‏انخلا کے بعد ترکی نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی پیشکش کی تھی۔

گزشتہ ہفتے امریکی مشیرقومی سلامتی امور نے بتایا تھا کہ نیٹو سمٹ کے موقع پر ہونے والی ‏ملاقات میں اتفاق کیا تھا کہ حامدکرزئی ایئرپورٹ سے نیٹو اور امریکی فورسز کے بحفاظت انخلا ‏اور بعد میں سیکورٹی میں ترکی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Comments

- Advertisement -