تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’الیکشن میں کامیابی کیلیے مہاجرین کو نکالنے کا اعلان‘

ترکیہ کے صدارتی امیدوار اور صدر رجب طیب اردوان کے حریف کمال قلیچ دار اوغلو نے انتخابات کے بعد مہاجرین کو نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔

ترک حزب اختلاف کے رہنما نے انتخابات میں کامیابی کے لیے قومیت کا اجاگر کرنے اور مہاجرین کے خلاف سختی سے نمٹنے کی حکمت عملی اپنا لی۔

انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ 28 مئی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو "10 ملین پناہ گزینوں” کو گھر بھیجیں گے کیونکہ وہ قوم پرست ووٹ حاصل کرنے اور صدر رجب طیب اردگان کو شکست دینے کی کوشش میں مہاجر مخالف عنصر کو ابھار رہے ہیں۔

چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد کے امیدوار اشتعال انگیز تبصرے کرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مبالغہ آمیز 10 ملین "بے قاعدہ” تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے رہی ہے۔

ماہر اقتصادیات اور بیوروکریٹ نے متنبہ کیا کہ 85 ملین کی آبادی والے ترکی میں تارکین وطن کی تعداد بڑھ کر 30 ملین تک پہنچ سکتی ہے جبکہ انہوں نے جن اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے ان کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

قلیچ دار اوغلو نے جمعرات کو مزید کہا کہ اردگان نے [ترکی کی] سرحدوں اور عزت کی حفاظت نہیں کی، آپ جان بوجھ کر 10 ملین سے زیادہ پناہ گزینوں کو اس ملک میں لے آئے میں یہاں اعلان کر رہا ہوں جیسے ہی میں اقتدار میں آؤں گا، میں تمام مہاجرین کو گھر بھیج دوں گا۔

شامی باشندوں نے 2011 میں اس وقت ترکی اور دیگر ممالک کی طرف جانا شروع کیا جب صدر بشار الاسد نے اپنی حکمرانی کے خلاف بغاوت کو کچلنے کے لیے جنگ چھیڑی تھی۔

ترکی نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ شامی مہاجرین کو پناہ دی ہے جو ملک میں تقریباً 3.6 ملین رجسٹرڈ ہیں۔

Comments

- Advertisement -