پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کردی ہے، ترکیہ وفد کو سی اے اے ٹیم کل بریفنگ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کا اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اجلاس ہوا، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجلاس کی صدارت کی۔

ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے سی اے اے حکام کی ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکیہ وفدکو سی اے اے ٹیم کل اسلام آباد میں ایئرپورٹ سےمتعلق بریفنگ دے گی۔

یاد رہے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر یو اے ای، ترکیے، نیدرلینڈز، قطر کے گروپس نے دلچسپی کا اظہارکیا تھا۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق ایئر عربیہ، یو اے ای انویسٹمنٹ نے اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس پر لینے میں دلچسپی دکھائی اور ترکیے کے استنبول ائیرپورٹ چلانے والے ٹی اے وی گروپ کی بھی دلچسپی سامنے آئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں