تازہ ترین

ترکیہ میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے والے پکڑے گئے

ترک انٹیلی جنس نے ملک بھر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسرائیل کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑ لیا۔

حکام نے اعلان کیا کہ منگل کو تینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آٹھ صوبوں میں ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

استنبول میں چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد کے ترکی میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کی تحقیقات میں 46 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

حراست میں لئے گئے پر اسرائیل کے لئے جاسوسی، مختلف شخصیات پر قاتلانہ حملوں اور اغوا میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اسرائیل کے جاسوسی نیٹ ورک میں ملوث ملزموں کو دہشت گردی اور منظم جرائم کے تفتیشی بیورو کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا، زیر حراست افراد بین الاقوامی جاسوسی نیٹ ورک کے اہم کارندے ہیں۔

Comments

- Advertisement -