تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند ہونے کا واقعہ، ٹوئٹرنے نئے حفاظتی اقدامات کرلئے

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹراکاؤنٹ بند ہونے کے واقعے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے نئے حفاظتی اقدامات کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند ہونے کے واقعہ کے بعد نئے حفاظتی اقدامات کرلئے، ٹوئٹرکی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کوروکنے کے لئے فوری طورپرنئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کا اکاؤنٹ بند ہونے کے معلومات کی تحقیقات اورسیکورٹی اقدامات کی تفصیل شئیر نہیں کی جائیں گی، معاملے کوسنجیدگی سے لیا ہے اورہماری ٹیمیں اس بارے میں کام کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے ایک اہلکارنے ملازمت کے آخری روزصدرٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا اور ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ پورے گیارہ منٹ تک بند رہا، اس دوران صدرٹرمپ کے اکاؤنٹ پرمعذرت یہ پیج موجود نہیں ہے کا پیغام دکھائی دیتا رہا تھا۔


مزید پڑھیں :  صدرٹرمپ کا ٹویٹراکاؤنٹ11منٹ کے لئے بند


بعد ازاں ٹوئٹر انتظامیہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ایسے ایک ملازم کی غلطی قرار دیا تھا اور کہا تھا جس اہلکارنے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا تھا، وہ اس کی ملازمت کا آخری دن تھا اور مزید تفتیش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ صدرٹرمپ ٹویٹر پر بہت متحرک ہیں اوران کو فالو کرنے والوں کی تعداد چار کروڑسے زائد ہے۔ ٹرمپ نے 2009 میں ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -