تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان میں منکی پاکس کے 2 کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں منکی پاکس کے دو کیس سامنے آگئے ہیں اور محکمہ صحت نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا پہلے دو کیسز سامنے آگئے ہیں جن کی محکمہ صحت نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے مریضوں کا تعلق جڑواں شہر سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منکی پاکس کے دونوں مریض ایک ہی فلائٹ کے ذریعے 17 اپریل کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے تھے اور پاکستان آمد کے وقت اس میں منکی پاکس کی علامات موجود تھیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ مریضوں کو ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ان کے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ سے دونوں مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان پمز کے مطابق منکی پاکس کا ایک مریض اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ دوسرا مریض گھر پر قرنطینہ میں ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں منکی پاکس کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے جاری ہدایت نامے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ ہوگی۔ ایئر پورٹ پر عملے کیلیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ پوٹر بھی ماسک اور دستانے لازمی استعمال کریں گے۔

اس کے علاوہ ایئرپورٹس پر مسافروں کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔ ہیلتھ کاؤنٹر پر مسافر مکمل جانچ پڑتال کرائیں گے اور مشتبہ مسافر کو الگ آئسولیٹ کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا جائیگا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پرعمل درآمد جاری ہے اور بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز کا ادارہ  صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب منکی پاکس کیسز کے پیش نظر سندھ کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں منکی پاکس کے ممکنہ مریضوں کے لیے آئسولیشن ایریاز بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں سرکاری اسپتالوں میں 5 تا 10 کمروں کے آئیسولیشن ایریاز قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -