حب: کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں مسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا، حادثہ کی شکار بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
خیال رہے پاکستان کے مختلف حصوں سے شدید دھند کے باعث سڑک حادثات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
یاد رہے دو روز قبل گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر بس الٹ گئی تھی، بس سڑک پر پھسلن اور دھند کے باعث الٹی تھی۔
حادثے میں دو افراد جاں بحق پچیس زخمی ہو گئے تھے ، مسافر بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی۔