تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ٹی آئی کے دو رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف روہڑی سٹی کے صدر خان محمد غوری اور طاہر بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے فرزند سید کمیل حیدر شاہ کی سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خان محمد غوری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

خان محمد غوری نے کہا کہ میرا اور طاہر بھٹو کا اب پی ٹی آئی سے کوئی واسطہ نہیں، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کافی وقت پہلے کر دیا تھا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 9 مئی کے روز ہونے والے افسوسناک واقعات پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

سنجے گنگوانی کا کہنا تھا کہ نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ سیاست بھی چھوڑی دی، 9 مئی کو فوجی املاک کو نقصان پہنچانے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -