اشتہار

کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کے دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں گروہ سرغنہ محمد کمال خان اور عبدالقادر شامل ہیں جو صدر، منگھو پیر، بنارس میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز کو کراچی کے ایک تاجر نے درخواست دی تھی کہ اس کو افغانستان اور پاکستان کے مختلف نمبروں سے بھتے کے لیے کالز آ رہی تھی اور یہ بھتہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشتگرد کی ہدایت پر مانگا جا رہا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد افسر خان عرف ارشد بھتے کے لیے احکامات دیتا تھا۔ دہشت گرد کی ہدایات پر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ بھی کی گئی۔ ملزمان کا گروہ کراچی کے مقامی تاجروں کے موبائل نمبرز حاصل کرتا تھا۔

ملزمان افغانستان میں افسر خان عرف ارشد کے ساتھ نمبرز شیئر کرتے تھے اور بھتہ وصول کرکے افغانستان بھجواتے تھے۔ بھتہ نہ دینے والوں کو ملزمان قتل یا زخمی کر دیا کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان نے کراچی کے 5 تاجروں کے نمبرز افغانستان بھیجے تھے۔ انہوں نے دو تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کا بھی اعتاف کیا ہے۔

رینجرز نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں