اشتہار

یو اے ای نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، یو اے ای نے مطلوبہ ہدف 15.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یو اے ای کی کامیابی کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

- Advertisement -

میزبان ٹیم کے ایان افضل خان کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے مارک چیمپن کی 63 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، مچل سینٹنر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، جمی نیشم 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یو اے ای کی جانب سے ایان افضل خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد جواد اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کپتان محمد وسیم نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، آصف خان 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ورتیا اروند 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور کائل جیمی سن ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں