روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے نمائندگان گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران ہونے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے ترجمان اسٹیج پر جھنڈا لہراتے ہیں تاہم اس دوران روس کے سینئر ترجمان اسٹیج پر آکر یوکرین کے رکن پارلیمان ( ایم پی ) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔
‼️ The flag of Ukraine is sacred, just like Ukraine.
Marikovskyi —💪🏻 pic.twitter.com/gukGjl41bC
— Verkhovna Rada of Ukraine – Ukrainian Parliament (@ua_parliament) May 4, 2023
ویڈیو میں روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرین کے ایم پی کو ان کا پیچھا کرتے ہوئے دوتین مکے مارت ہوئے دیکھا جاسکتا، تاہم وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کردیا۔
بعد ازاں اولکسینڈر میریکووسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔