اشتہار

عمر اکمل کی طبیعت ناساز، دعاؤں کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر عمر اکمل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمر اکمل نے تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور انہیں ڈرپ لگائی گئی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

- Advertisement -

عمر اکمل کی جانب سے طبیعت کی خرابی سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس سے متعلق کچھ معلومات سامنے آسکی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے عمر اکمل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ عمر اکمل نے ون ڈے کرکٹ میں آخری بار 31 مارچ 2019 کو آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

جارح مزاج بیٹر نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ  7 اکتوبر 2019 کو لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں