اشتہار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظورکرلی گئی، جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔

قرارداد کی ایک سو ترپن ممالک نے حمایت جبکہ دس ملکوں نے مخالفت کی اور تئیس ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

- Advertisement -

قرارداد میں میں تمام یرغمال افراد کو غیرمشروط رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں امریکا، اسرائیل کے علاوہ چیک ریپبلک، آسٹریا، پیراگوئے، پاپوا نیوگینی، لائیبریا اور مائیکرونیشیا سمیت نؤرو شامل ہیں۔

کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہنماؤں نے الگ الگ مشترکہ بیان میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو شکست دینے کی قیمت تمام فلسطینی شہریوں کی مسلسل تکلیف نہیں ہو سکتی۔

گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ قرارداد میں اب بھی غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ موجود ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ برطانیہ نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

امریکا کے مطابق یہ مطالبہ حماس کو اس قابل بنا دے گا جو اس نے 7 اکتوبر کو کیا تھا۔

خیال رہے صہیونی فورسزکی جانب سے غزہ میں قتل و غارت جاری ہے، مزید دو سوفلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ، شہدا میں سات بچے بھی شامل ہیں۔

رفح میں اسرائیلی طیاروں نےدوگھروں کونشانہ بنایا، خان یونس میں ایک گاڑی پر میزائل سے حملہ کیا گیا جبکہ بیت الحنون میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے دو اسکول تباہ کر دیے گئے۔

اسرائیلی فوج مسلسل اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے، دوماہ میں العودہ اسپتال کے پانچ ڈاکٹرشہید ہوچکے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد اٹھارہ ہزارچار سو سے زائد ہوچکی ہے، جس میں ساڑھے آٹھ ہزار بچے شامل ہیں جبکہ پچاس ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں