اشتہار

اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اقوامِ متحدہ کی جانب سے غزہ میں بہت جلد قحط پڑنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو این انڈر سیکریٹری مارٹن گریفیتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہفتوں سے کہہ رہے ہیں ہر گزرتا دن غزہ میں بھوک بڑھا رہا ہے، غزہ کی پوری آبادی قحط کا شکار ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے، شہداء کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 8 ہزاربچے، 6200 خواتین شامل، 6700 افراد لاپتہ ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق مظالم کی انتہاء یہ ہے کہ 11 نہتے فلسطینیوں کو اہلخانہ کے ساتھ شہید کردیا گیا، اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے رفع اورخان یونس میں 55 افرادشہید ہوگئے۔

غزہ اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں، مہاجر کیمپس اور اسپتالوں پرمسلسل حملے کئے جارہے ہیں، غزہ میں جاری جھڑپوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوچکے ہیں۔

ویڈیو: مصری نوجوان سرحدی دیوار سے مظلوم فلسطینیوں کو روٹیاں پہنچانے لگا

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں کوئی بھی اسپتال فعال نہیں ہے، غزہ میں پانی کی شدید قلت کے باعث اموات اوربیماریوں میں اضافہ ہورہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں