تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امریکا کا بنگلادیش کے عام انتخابات پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن : امریکا نے بنگلادیش کے عام انتخابات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میتھیو ملر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے، اپوزیشن کے ہزاروں ارکان کی گرفتاریوں اور انتخابی بےضابطگیوں پر تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے عوام، جمہوریت اور آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، عوامی لیگ پارٹی نے7جنوری 2024کےپارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا کو اپوزیشن کےہزاروں ارکان کی گرفتاریوں،الیکشن کےدن بےضابطگیوں کی خبروں پرتشویش ہے ، ہمیں افسوس ہےتمام جماعتوں نے بنگلادیشی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انتخابات کے دوران ہونیوالے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کی حکومت کی حوصلہ افزائی کرتےہیں کہ وہ تشددکی رپورٹوں کی معتبر تحقیقات کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں سےبھی اپیل کرتےہیں کہ وہ تشددکومستردکریں۔

خیال رہے حسینہ واجد حکومت کے تحت ہونے والے الیکشن میں 300 کے ایوان میں حکمراں عوامی لیگ نے 216 نشستیں حاصل کیں، جس سے شیخ حسینہ کی پانچویں بار وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اتحادی جاتیہ پارٹی کو 11 سیٹوں پر کامیابی ملی، جب کہ 52 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں، بنگلادیش کے کئی شہروں میں ووٹنگ کے دوران سناٹا رہا، ووٹ ڈالنے کی شرح 1991 کے بعد سب سے کم رہی۔

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن کے بائیکاٹ اور کم ٹرن آؤٹ کے باوجود الیکشن کو آزادانہ اور منصفانہ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -