تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عثمان بزدار پھر نیب میں پیش نہ ہوئے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج تیسری مرتبہ نیب کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے وکیل کے ذریعے نیب میں جواب جمع کروا دیا۔ نیب نے عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ کی گئی ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے سوالنامے کے جوابات نہیں دیے اور تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔ ترقیاتی کاموں کیلئے دیے گئے ٹھیکوں کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

بینک اکاونٹس، بزنس، زرعی زمین اور جائیدادسےمتعلق تفصیلات لانےکی بھی ہدایت کی گئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب لاہور نے آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس سےقبل ایک مرتبہ نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -