اشتہار

حوثیوں کا امریکی و دیگر جہازوں پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

یمن کی حوثی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی جہاز سمیت متعدد تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔

پینٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یو ایس ایس کارنی سمیت دیگر کمرشل جہاز حملے کی زد میں آئے ہیں جو کہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں سمندری کشیدگی کو بڑھاوا دینے والی ایک خوفناک پیشرفت ہے۔

یو ایس ایس کارنی  جس نے پہلے میزائلوں اور ڈرونوں کو مار گرایا تھا کو اس حملے میں کم از کم دو دیگر تجارتی جہازوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب شروع ہوا اور تقریباً پانچ تک جاری رہا تھا۔

- Advertisement -

پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بحیرہ احمر میں یو ایس ایس کارنی اور تجارتی جہازوں پر حملوں سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہیں اور معلومات دستیاب ہوتے ہی فراہم کریں گے۔

امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ فائر کہاں سے آیا حالانکہ انہوں نے مزید کہا کہ کارنی نے اتوار کو کم از کم ایک ڈرون کو مار گرایا۔

یمن کے حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی زمینی دراندازی پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملہ کریں گے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اتوار کو دو اسرائیلی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا لیکن امریکی بحریہ کے جہاز کا ذکر نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں