جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کےپی کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی کےمقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، جو وزیراعلیٰ افسران کو اینٹ مارنے کا کہے اس کی ذہنی حالت پر پہلے ہی شک تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ کی ذہنی حالت دیکھتےہوئےان دھمکیوں پر ترس ہی کھاسکتےہیں، 3 دن قبل یہی علی مین وزیراعظم کے سامنےمنتیں ترلے کر رہے تھے اور آج وہی علی امین گنڈاپوروفاق اورپنجاب کودھمکیاں دےرہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وفاق،پنجاب کودھمکیاں دینےکی بجائےاپنےصوبےکےعوام کاسوچیں، آپ چوری شدہ مینڈیٹ پرشارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھمکیاں دیتے آپ کا لیڈر آج 4مقدمات میں مجرم ثابت ہوچکا ہے، اب گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں