کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ شاہد آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
حق مہر کتنا رکھا گیا؟
اقصیٰ شاہد آفریدی کا حق مہر، مہر فاطمی ’ایک سو اکتیس تولہ چاندی جس کی قیمت دو لاکھ 60 ہزار 952 روپے رکھا گیا ہے۔‘
View this post on Instagram
اقصیٰ آفریدی کے شادی کی تقریبات کا آغاز جمعے کی شب رسم حنا سے ہوا تھا، یہ تقریب گھر میں منعقد کی گئی تھی۔
ادھر جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ سوشل میڈیا ہر وائرل ہوچکا ہے، اس کارڈ کو ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی تین تاریخ کو ہوگا۔