اشتہار

ویڈیو: چلتی بس کے نیچے آنے والا شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مہراشتر  کے شہر پوائی میں ایک بزرگ شخص بس کے نیچے آنے کے بعد معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست ممبئی کے پوائی میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ شخص بس کے نیچے آنے کے بعد زندہ باہر آگیا جس کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلی۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک تنگ جگہ پر  ٹریفک ہے اور بہت سی گاڑیاں اس جگہ پر موجود ہے، وہی ایک مسافر بس کے قریب سے ایک بزرگ شخص بھی گزرنے کی کوشش کرتا ہے، ڈرائیور کو وہ شخص نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ گاڑی کے نیچے آجاتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ آس پاس کے  لوگ جب یہ منظر دیکھتے ہیں تو بس ڈرائیور کو آواز دیتے ہیں، ڈرائیور ہنگامی صورتحال دیکھتے ہوئے بس روکتا ہے اور لوگ یہ سمجھتے کو وہ بزرگ شخص کو حادثہ پیش آگیا ہے۔

لیکن بس روکنے کے چند منٹ بعد ہی وہ شخص باہر آتا ہے، اور ڈرائیور کے پاس جاتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی اب تک پولیس میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں