تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ویڈیو: اب اے ٹی ایم سے گرما گرم بریانی بھی نکلے گی!

بھارتی شہر چنائی میں ایک منفرد اے ٹی ایم متعارف کرایا ہے جس کے اندر سے کرنسی نوٹ نہیں بلکہ گرما گرم بریانی نکلتی ہے۔

اے ٹی ایم کا نام ذہن میں آتے ہی ہر شخص بالخصوص بینک صارفین کے ایک ہی منظر نگاہوں میں گھومتا ہوگا کہ اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالیں گے تو اندر سے کرنسی نوٹ باہر نکلیں یا زیادہ سے زیادہ اس سے آن لائن ٹرانزیکشن اور بلوں کی ادائیگی کی جائیگی تاہم اب ایسی اے ٹی ایم مشین متعارف کرائی گئی ہے جو پیسوں کے بجائے گرما گرم بریانی فراہم کرتی ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر چنائی میں ایک ایسی اے ٹی ایم سروس متعارف کرائی گئی ہے جو دیگر اے ٹی ایمز کی طرح کرنسی نوٹ نہیں دیتی تاہم اس کے ذریعے آپ لذیذ گرما گرم بریانی ضرور حاصل کرسکتے ہیں۔

چنائی میں ابتدائی طور پر یہ مشین تین مقامات پر نصب کی گئی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اے ٹی ایم کس طریقے سے کام کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مشین کا ایک ٹچ اسکرین ڈسپلے پینل دکھایا گیا ہے جس میں اپنی پسند کی چیز حاصل کرنے کے لیے کئی آپشنز موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاہک بریانی کا انتخاب کرتا ہے اور آن لائن موڈ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا ہے اور پھر مشین کا ایک دروازہ کھول کر اندر سے گرما گرم بریانی کے پیکٹ حاصل کرتا ہے۔

بریانی کے آرڈر کی تیاری میں جتنا وقت لگتا ہے، اتنی دیر تک ڈسپلے چکمتا رہتا ہے پھر اسکرین پر الٹی گنتی دکھائی جاتی ہے۔ الٹی گنتی مکمل ہونا اس بات کی نشانی ہوتا ہے کہ آپ کا آرڈر تیار ہے جس کے بعد صارف مشین کا دروازہ کھول کر اپنی پسند کے ذائقے کی بریانی وہاں سے حاصل کرلیتا ہے۔

اے ٹی ایم مشین سے بریانی ملنے کی اطلاع ملتے ہی بریانی کے شوقین افراد نے ریڈ ہلز روڈ، سومناتھ پور اور کولاتھور میں نصب اے ٹی ایمز پر دوڑیں لگا دیں اور وہاں لوگوں کا جم غفیر لگ گیا جو سب بریانی کھانے آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -