تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مشہور بھارتی اداکار نے 100 مداحوں سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا

ممبئی: تیلگو سنیما کے مشہور اداکار وجے دیورا کونڈا نے 100 مداحوں کو اپنے خرچے پر سیر کیلیے بھیج دیا۔

گزشتہ سال دسمبر میں وجے دیورا کونڈا نے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا تھا کہ میں اپنے 100 مداحوں کو ٹرپ پر بھیجنا چاہتا ہوں اس کیلیے آپ لوگ جگہ کا انتخاب خود کریں، ٹرپ کے اخراجات میں برداشت کروں گا۔

جگہ کے انتخاب میں آسانی کیلیے اداکار نے پول کیا تھا جس میں سے زیادہ تر نے پہاڑی علاقہ جات جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے 100 افراد کیلیے ایک ریزورٹ بک کروا لیا اور اس کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کر دیں۔

وجے دیورا کونڈا نے ٹوئٹر پر 100 مداحوں کے ناموں والی فہرست شیئر کر دی جبکہ ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مداحوں کو طیارے میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کو پہاڑی علاقے منالی روانہ کر دیا گیا جہاں وہ پانچ دنوں کیلیے مفت چھٹیاں گزاریں گے۔ ان کا کھانا، پینا، رہائش وغیرہ سب کچھ فری ہوگا۔

Comments

- Advertisement -