اشتہار

’چپ ہوجاؤ، آفس تو جانا ہی پڑتا ہے‘ کمسن بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر کمسن بچوں کی متعدد ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں والدہ روتے ہوئے آفس جانے سے انکار کررہی ہیں اور دو سالہ بچہ انہیں آفس بھیجنے کے لیے سمجھا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر یووی بھردواج نامی صارف نے شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والدہ رونے کی اداکاری کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’مجھے آفس نہیں جانا۔‘

کمسن بچہ والدہ کو تسلی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ’چپ ہوجاؤ، چپ ہوجاؤ، آفس تو جانا ہی پڑتا ہے۔‘ جاؤ، جاؤ آفس جاؤ۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’کل وہ اسکول جانے سے انکار کررہا تھا اور اس کی والدہ نے بھی یہی کہا تھا کہ بیٹا اسکول تو جانا ہی پڑتا ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اگر آفس نہیں جاؤ گی تو میری اسکول فیس کیسے بھرو گی، جاؤ جاؤ، جانا ہی پڑتا ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’مجھے زندگی میں اسی طرح کے سہارے کی ضرورت ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں