پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

استاد کے فون چھیننے پر طالبہ نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے اسکول میں طالبہ نے موبائل فون چھیننے پر استاد پر مرچوں کا اسپرے کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیش ول کے اسکول میں دوران کلاس طالبہ فون استعمال کررہی تھی جب استاد نے طالبہ سے فون لیا تو اس نے دو مرتبہ ٹیچر پر مرچوں کا اسپرے کردیا۔

ٹیچر کی جانب سے کوئی سوال دیا گیا جس کے جواب انٹرنیٹ پر ڈھونڈنے کے لیے طالبہ موبائل فون کا استعمال کررہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ٹیچر لڑکی کا موبائل فون لے کر کلاس سے باہر نکلا تو طالبہ ان کے پیچھے آئی اور مسلسل فون کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہی تاہم جیسے ہی ٹیچر نے اس کی جانب چہرہ گھمایا تو لڑکی نے اسپرے کردیا۔

طالبہ کی جانب سے اسپرے کرنے کے بعد ٹیچر زمین پر گر گیا اور آنکھیں مسلنے لگا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین طالبہ کے رویے پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں