اشتہار

بلی کی ’بلب‘ ٹھیک کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر بلی کی شرارت کرنے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ مسکرا دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہورہی ہے جسے شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’کس نے الیکٹریشن کو بلایا ہے؟۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی بلب کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

- Advertisement -

بلی فریچ پر چڑھ کر چھت کے ساتھ لگے بلک کو جلاتی ہے لیکن وہ دوبارہ بجھ جاتا ہے لیکن وہ ہمت نہیں ہارتی، دوبارہ بلب کو جلانے کی کوشش کرتی ہے اور بالآخر کامیاب ہوجاتی ہے۔

بلی کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بلی کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی ماہر الیکٹریشن ہو۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بلی کو میں اپنے گھر میں بطور الیکٹریشن رکھ لوں گا۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’میرے نزدیک بلیاں جانوروں میں سب سے دلچسپ جانور ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں