اشتہار

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کے ٹویٹ کا جواب دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹویٹ کا جواب دے دیا۔

گزشتہ دنوں بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ویرات کے لیے لکھا تھا کہ ’مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے آرام دے دیا گیا ہے، پہلے وہ آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

اب بابر کی ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا جواب آیا ہے۔

ویرات کوہلی نے بابر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ، چمکتے رہیں اور بلندی حاصل کرتے رہیں، آپ کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں