اشتہار

کیا وٹامن کی گولیاں کینسر کا باعث بن سکتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں بہت سے افراد ہڈیوں کی کمزوریوں سے محفوظ رہنے کے لئے وٹامن کی گولیاں استعمال کرتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں وٹامن کی گولیاں آپ کو کینسر میں بھی مبتلا کرسکتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ وٹامن سی اور ای کی گولیاں استعمال کرنے سے پھیپھڑوں کا کینسر بڑھنے اور پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ وہ افراد جو کسی بھی قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں ان کو اپنی میں غذا میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ ایسی صورت میں کینسر بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

محققین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی اور ای سے بھرپور صحت مند غذا کے علاوہ سپلیمنٹ کا لینا کینسر کا مرض پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔اس لئے اس سے پرہیز کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

محققین نے مشاہدہ کیا کہ چوہوں میں جتنی زیادہ وٹامن کی مقدار تھی، کینسر کی رسولیوں میں اتنی زیادہ خون کی نئی شریانیں بن رہیں تھیں جو ممکنہ طور پر بیماری کے بڑھنے اور پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

جرنل آف کلینکل انویسٹیگیشن میں شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سائنس دانوں نے کینسر میں مبتلا چوہوں کو اضافی وٹامن دیے جو وہ اپنی غذا میں پہلے ہی حاصل کر رہے تھے۔

تحقیق کے مصنف ڈاکٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ وٹامن انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں، اگر غذاؤں سے تمام اینٹی آکسیڈنٹ نکال لیں آپ متعدد وجوہات سے بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، جیسے کہ وٹامن کی کمی وغیرہ اور یہ کینسر پر اثر ڈالتا ہے۔

تحقیق کے مصنف ڈاکٹر مارٹن برگو کے مطابق آج کل بہت سے لوگ جو صحت مند خوراک لیتے ہیں، کچھ سپلیمنٹ کا استعمال بھی کرتے ہیں اور پھر شاید اسموتھی بھی پیتے ہیں۔ اگر یہ سب بطور غذا لیا جائے تو آپ کی وٹامن کی کھپت اتنی ہوتی ہے جس کے متعلق تحقیق میں بتایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں