اشتہار

آئی سی سی کے قوانین مختلف ممالک کے لیے مختلف ہیں، ویون رچرڈز

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈری کرکٹر سر ویون رچرڈز کا کہنا ہے کہ آئی سی نے اپنے ممبر ممالک کے لیے قوانین مختلف بنا رکھے ہیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ویون رچرڈز نے کہا کہ آئی سی سی نے جس طرح ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی ورلڈ ٹی 20 فائنل میں فتح کا جشن منانے پر سرزنش کی وہ قابل تنقید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک ادارہ عالمی طور پر تمام ممالک کو مانیٹر کرتا ہے تو اس کے قاعدے و قوانین بھی سب کے لیے ایک جیسے ہونے چاہئیں۔ لیکن جب آپ آئی سی سی کے قوانین دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ قوانین کسی ایک ملک کے لیے الگ ہیں اور کسی دوسرے ملک کے لیے الگ۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بورڈ پر تنقید، آئی سی سی کا نوٹس

ویون رچرڈز کا کہنا تھا کہ بھارت ایسی کوئی حرکت نہیں کرتا جو آئی سی سی کے قوانین سے متصادم ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی بھارت کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کردیتا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت نہایت مضبوط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں