پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

روس میں شامل ہونے والے یوکرینی علاقوں میں مارشل لا نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر پیوٹن نے روس میں شامل ہونے والے 4 یوکرینی علاقوں میں مارشل لا نافذکر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے روس میں شامل ہونے والے یوکرینی علاقوں میں مارشل لا کے نفاذ کا صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

گزشتہ ماہ خیرسون، زاپوریزیا، ڈونسک، لوہانسک نے روس سے الحاق کیا تھا۔

صدر پیوٹن نے یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے، ریفرنڈم کے بعد روس نے یوکرین کے 15 فی صد علاقے کو اپنی حدود میں شامل کیا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے، ماسکو کے زیر انتظام چار علاقوں کے لوگ ’ہمیشہ کے لیے ہمارے شہری‘ بن گئے ہیں۔

یوکرین اور یورپی ممالک نے روس کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی اقدام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں